Flickr

Pages

Monday 16 November 2015

I am a Muslim and I am not a Terrorist.

*شرمندگی کے کارٹون*

اس بات سے قطع نظر کہ یہ حملے مسلمانوں نے کیے، مغرب کی اپنی چال ہے (داعش کے ذریعے) یا روافض کی کاروائی، یہ دیکھنے میں آ رہا ہے کہ مسلمان بلاوجہ پیرس دھماکوں پہ شرمندگی کا کارٹون بنے ہوئے ہیں. کسی بھی مسلم گروپ نے اب تک ذمہ داری قبول نہیں کی اور مسلمان ان کے لیے ٹرینڈز چلا چلا کر اور یکجہتی کا اظہار کرکے بے حال ہو رہے ہیں-
یہ لوگ تب کہاں تھے جب 9/11 کے بعد
افغانستان پر 47 ملک بھیڑیوں کی طرح ٹوٹ پڑے
عراق میں کیمیائی ہتھیاروں کی تلاشی کے بہانے 20 ملین عراقیوں کا قتل ہوا-
گوانتانامو، ابو غریب میں بہیمیت کا رقصِ ابلیس ہوتا رہا-
وسطٰی افریقہ کے مسلم کش فسادات-
ہزاروں برمی مسلمانوں کو کاٹنا، جلانا-
ڈرون حملے، قندوز کے ہسپتال پہ بمباری-
ڈیزی کٹر، کلسٹر بموں کی بارش-
مصر میں اخوان کی منتخب حکومت ہٹا کر سیسی جیسے ڈکٹیٹر کا تحفظ-
فلسطینیوں کا اپنی ہی زمین پر قتل عام اور
بشارالاسد کو ہر طرح کے ہتھیاروں کی فراہمی اور خون ریزی کی اجازت دی گئی ---
تب ان کا دل کیوں نہ پگھلا؟
تب ان کے آرام میں کیوں نہ خلل پڑا؟
تب اعصاب کیوں نہ چٹخے؟
اور آج جب یہ قتل و غارت کی آگ مغرب تک پہنچی تو فوراً انکو یاد آ گیا کہ،
I am a Muslim and I am not a Terrorist.
یاد رہے یہ وہی فرانس ہے جس نے مسلم ملک "مالی" میں شریعت نافذ ہونے پہ بمباری کی تھی. نبی کریم علیہ الصلوۃ والسلام کے گستاخانہ خاکے شائع کیے تھے. جو مسلمان عورتوں کے حجاب اور مذہبی آزادی کے معاملے میں انتہائی متعصب ملک ہے. الجزائر کے مسلمانوں کے ساتھ جو کیا اب وہی شام میں دیگر ممالک کے ساتھ مل کر دہرا رہا ہے. اور ہم انہیں اپنے Terrorist نہ ہونے کی صفائی قسمیں کھا کر دے رہے......

0 comments:

Post a Comment